Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کٹ گئی

کراچی ... پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی۔رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی پی ایس پی میں شامل ہو گئے۔ یوسف شاہوانی پی ایس 90 بلدیہ ٹاون سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی سندھ اسمبلی میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بن چکی۔ سندھ میں ہماری مشاورت کر بغیر کوئی نگراں حکومت نہیں بنے گی۔ مشاورت کے بغیر کسی فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ میری کم کہی ہوئی بات کو زیادہ سمجھیں۔رکن اسمبلی یوسف شہانی نے کہا کہ میرا تعلق بلوچستان سے ہے۔پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے اپنے صوبے اور پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں:فاروق ستار نہیں عامر خان

شیئر: