Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزیرہ چینل کی انگریزی نشریات کے کارکنان لندن میں مظاہرہ کرینگے

لندن.....الجزیرہ چینل کی انگریزی نشریات کے کارکنان چینل کے خلاف مظاہرہ کرینگے۔ لندن میں 9مئی کو ہونے والا مظاہرہ تنخواہوں میں اضافہ اور چینل انتظامیہ کے خلاف کیا جائیگا۔ اطلاعات کے مطابق لندن کے چارڈ ٹاور کے باہر چینل کے کارکنان احتجاج کرینگے۔ کارکنان کا کہناہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے جو وعدے کئے گئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے۔ چینل انتظامیہ گزشتہ 3سال سے معاہدے کی پابندی نہیں کررہی۔ چینل سے وابستہ 130کارکنان اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرینگے۔
 

شیئر: