سویمنگ اسٹریس سے نجات دلانے والی بہترین ورزش
سپیڈو برینڈ کے ریسرچ کمیشن کے تحت جاری ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تیراک اس بات سے متفق ہیں کہ تیراکی اسٹریس اور ٹینشن سے نجات دلانے میں مدد دیتی ہے ۔ یہ خود اعتمادی میں اضافہ کرتی ہے اور تیراکی کے ذریعے انسان خود کو دماغی طورپر فریش محسوس کرتا ہے ۔ یہ تحقیق باقاعدہ تیراکی کے سائیکولوجیکل فوائد بتاتے ہوئے کہتی ہے کہ :
-دن بھر کی تھکن کے بعد سوئمنگ پول میں اترنا تھکن اتارنے کا بہترین طریقہ ہے ۔ سروے کے دوران 74 فیصد لوگوں نے اس بات سے اتفاق کیا کے سوئمنگ اسٹریس اور ٹینشن کو دور بھگانے میں مدد دیتی ہے ۔
-سروے میں حصہ لینے والے 68 فیصد لوگوں کے مطابق پانی میں اترنے کا خوشگوار احساس موڈ پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے ۔
-سروے کا حصہ بننے والے دو تہائی افراد کے مطابق سوئمنگ دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے ۔ 70 فیصد افراد اس بات سے متفق نظر آئے کہ سوئمنگ کے ذریعے انسان مینٹلی ریفریش ہوجاتا ہے ۔
سویمینگ صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور جسم کو فٹ اور سمارٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ امراض قلب سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ یہ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے بہترین ورزش ہے جسے بڑی عمر کے افراد بلا خوف وخطر اپنا سکتے ہیں ۔
اسپورٹس سائیکولوجسٹ جولی جانسٹن کے مطابق "پانی میں اتر کر آزادی کا احساس سوئمنگ کے تمام فوائد میں سب سے زیادہ اپیلنگ ہے اور سروے کے نتائج یہ بات ظاہر کرتے ہیں گے کہ سوئمنگ نہ صرف ایک مثبت جسمانی ورزش ہے بلکہ خود شناسی اور ذہانت کو بہتر بنانے کا ذریعہ بھی ہے ۔ لہذا اسے جسم اور دماغ دونوں کے لیے آئیڈیل ورزش قرار دیا جاسکتا ہے ۔"