Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح کا مصری فٹبال لیگ سے تنازع

قاہرہ:  مصرکی  قومی فٹبال ٹیم اور انگلش کلب  لیورپول کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی  متنازعہ خبروں کا  حصہ بن گئے۔ مصرکی فٹبال لیگ نے اپنے چند  قومی کھلاڑیوںجن میں محمد صلاح نمایاں ہیں کی تصاویر  قومی ایئرلائن کے جہازوں  پر چسپاں کر دی ہیں۔ یہاں تک  تو سب ٹھیک ہے لیکن  محمد صلاح کی تصویر کے ساتھ  چند دیگر پرائیویٹ کمپنیوں کے اشتہارات  بھی نمایاں ہیںجس میں   ایک اشتہار مصر کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا بھی نمایاں ہے۔ یہ اشتہار تنازع کا سبب اس لئے بن گیا کیونکہ  محمد صلاح نے انگلینڈ کی نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی سے اشتہاری  معاہدہ کر رکھا ہے۔ نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا  یہ کہنا ہے کہ  اگرمصر کے عالمی شہرت  یافتہ فٹبالر محمد صلاح کا   اشتہار ی مہم کیلئے  معاہدہ ہمارے ساتھ ہے  تو دوسری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ساتھ ان کی تصویر اشتہار پر چسپاں کیوں کی گئی ہے، اس سے ہمیں نقصان کا اندیشہ ہے۔ عالمی کھلاڑی محمد صلاح نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ متنازع اشتہار پر متعدد مرتبہ استفسار کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا جارہا ، مجھے اس سے بہتر رویئے کی توقع تھی۔  دیکھتے ہی دیکھتےلاکھوں ٹویٹر صارفین نے ری ٹویٹ گیا۔ محمد صلاح کے  وکیل  رامی عباس عیسیٰ نے اس بارے میں  وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  ہم مصری حکومت سے استفسار کیلئے 20اپریل سے رابطہ کر رہے ہیں لیکن کوئی اس کی ٹھوس وجہ یا وضاحت نہیں کی جا رہی ۔ اس تنازع پر  مصری عوام نے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ جاری کیا ہے کہ صلاح کا ساتھ دو۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں محمد صلاح کو بہترین کارکردگی کی بنا پر سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔   
 
 

شیئر: