Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن: 2ہزار سال پرانی چٹانوں کے ٹکڑے برآمد

عمان .... اردن کے ایک صحراءمیں قدیم ترین چٹانوں کے5ہزار سے زائد ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں۔ سعودی عرب، شام اور اردن میں رہنے والے قدیم خانہ بدوش2ہزار سال قبل جو زبان استعمال کرتے تھے وہی ان چٹانوں کے ٹکڑوں پر بھی تحریر ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ آج جہاں صحراءہے وہاں کبھی انسان آباد تھے اور درخت اور سبزہ تھا۔ان چٹانوں پر شیر، ہرن، گھوڑوں اور زرافوں کی تصاویر بھی بنی ہوئی ہیں۔ یہ دریافت اردن کے صحرائے سیاہ کے علاقے جبل قرمہ میں ہوئی ہے۔ اس علاقے میں اس سے قبل کبھی بھی اتنی بڑی دریافت نہیں ہوئی۔ چٹانوں پر لکھی ایک تحریر پڑھ لی گئی ہے جس میں لکھا ہے کہ میں نباطیوں کی تلاش میں ہوں ، سائنسدانوں نے اس سے یہ مطلب نکالا ہے کہ قدیم خانہ بدوش اور نباطیوں میں تنازعات تھے۔ ان نباطیوں نے پیٹرا شہر تعمیر کیاتھا۔ علاقے سے ماہر ین آثار قدیمہ نے کیمپوں ، شیلٹر او رقبروںکو بھی دریافت کیا ہے۔
 

شیئر: