Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک محفوظ سعودی اثاثے 1.85ٹریلین ریال

ریاض .... بیرون مملکت سعودی عرب کے محفوظ اثاثے مارچ کے آخر میں 1.85ٹریلین ریال تک پہنچ گئے۔ فروری کے آخر میں 1.827ٹریلین ریال تھے۔ 1.3فیصد یعنی 23ارب ریال کا اضافہ ہوا۔ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے محفوظ اثاثوںمیں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ اس سے قبل 2ماہ تک اثاثوں میں کمی واقع ہوئی تھی۔ ساما کے محفوظ اثاثو ں میں سونا ،عالمی مالیاتی فنڈ اور بیرون مملکت زرمبادلہ اور کرنسی نوٹس میں سرمایہ کاری وغیرہ سب شامل ہیں۔
 

شیئر: