Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سالانہ 10لاکھ اسامیاں پیدا کی جاتی ہیں

ابوظبی: امارات سالانہ 10لاکھ اسامیاں پیدا کرتا ہے۔ بہتر روزگار کے مواقع کے متلاشی نوجوانوںامارات کا رخ کرتے ہیں۔یہ بات ہیومن ریسورسز کے وزیر ناصر بن ثانی الہاملی نے الامارات الیوم سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ امارات نے آجر واجیر کے حقوق کے تحفظ کے لئے جو ضابطے مقرر کر رکھے ہیں وہ شفافیت پر مبنی ہیں۔ ملازمین جہاں کام کرنے کے لئے بہتر ماحول اور حقوق کا تحفظ ملتا ہے وہاں کمپنیوں کے کاروبار میں اضافہ اور کارکنان کی طرف سے بہتر کارکردگی میسر ہوتی ہے۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: