Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میشا سے تنازع، علی ظفر ججز پینل سے آﺅٹ

میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کو میوزیکل شو بیٹل آف بینڈ کے ججز پینل سے آﺅٹ کر دیا گیا۔اس سے قبل میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ ہراساں کئے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی علی ظفر نے تردید کر دی تھی۔ اس سے قبل سامنے آنے والی خبروں کے مطابق علی طفر، میشا شفیع اور فواد خان اس پینل میں شامل تھے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب علی ظفر کی بجائے اسٹنگزاس پروگرام میں ججز کے فرائض سر انجام دیں گے۔ اس حوالے سے آفیشل بیان سامنے نہیں آیا۔
 

شیئر: