جلد کی شادابی کے لیے فیس ماسک
فیشل خواتین کی ضرورت بن چکا ہے اور فیشل کا ایک اہم حصہ ماسک لگاناہے ۔ اس کا استعمال جلد کو تروتازہ رکھتا ہے اور چہرے میں نرمی اور چمک پیدا کرتا ہے ۔ رنگت کو نکھارنے کے لئے کم از کم پندرہ دن بعد ماسک لگانا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ درج ذیل نسخہ یقیناً آپ کے چہرے کی دلکشی میں اضافہ کرنے میں مدد کرے گا۔
ایک چھوٹے پیالے میں باداموں کا سفوف لے کر آکسائیڈآف ہائیڈروجن اتنی مقدار میں ملائیں کہ وہ محلول کی مانند گاڑھا ہوجائے ۔ اب چہرے کے برابر ایک باریک کپڑا لے کر اس پر ناک اور آنکھوں کی جگہ چھوٹے سوراخ کرلیں ۔ اس کپڑے پر محلول کو اچھی طرح پھیلا لیں اور آرام سے لیٹ کر اس کپڑے کو چہرے پر چپکا لیں ۔ اپنے قریب کسی برتن میں گرم پانی کا انتظام بھی کرکے رکھیں ۔ اس پانی میں اسپنج کو بھگو کر نچوڑ لیں اور چہرے پر رکھیں اور آہستہ آہستہ پورے چہرے پر اس سے سینکائی کریں ۔ جب ٹھنڈا ہونے لگے تو پھر اسے پانی میں ڈبو لیں ۔ چالیس منٹ تک یہ عمل جاری رکھنے کے بعد نیم گرم پانی سے لیپ اتارکر چہرہ دھولیں اور چہرے پر کریم کا مساج کرنے کے بعد ٹھنڈا پانی چہرے پر ڈالیں ۔ آپکو رنگت واضح طور پر نکھری ہوئی محسوس ہوگی ۔