Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں دہلی سب سے آلودہ شہر

نئی دہلی۔۔۔۔۔دارالحکومت دہلی کو ایک مرتبہ پھر دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر کے14ملین یعنی ایک کروڑ 40لاکھ سے زائد آبادی والے شہروں میں آلودگی کی سطح کی فہرست جاری کی جس میں دہلی کو پہلا اورممبئی کو چوتھا مقام ملا۔رپورٹ کے مطابق مصر کا شہر قاہرہ دنیا کا دوسرا سب سے آلودہ شہر ہے جبکہ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا تیسرے اور چین کی راجدھانی بیجنگ 5ویں نمبر پر ہے۔ڈبلیو ایچ اونے فضائی آلودگی کا سروے کرکے رپورٹ پیش کی کہ دنیا بھر کے 90فیصدلوگ آلودہ ہوا میں سانس لے رہے ہیں جس کے باعث 2016ء میں 70لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔رپورٹ میں واضح کیا گیاہے کہ 2016میں دنیا بھر میں قائم فیکٹریوں ، کاروں اور ٹرک وغیرہ سے نکلنے والے کثیف دھوئیں سے فضائی آلودگی پیدا ہوئی جس سے تقریباً42لاکھ افراد کی موت ہوئی ۔
مزید پڑھیں:- - - -راجستھا ن میں طوفان بادوباراں،77افراد ہلاک،143زخمی

شیئر: