امیتابھ کو ٹویٹر سے پھرشکایت
بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر سے پھر شکوہ کیاہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ سے ٹویٹر انتظامیہ سے شکایت کی ہے کہ وہ کیسے ان کے اکاﺅنٹ کے فالورز کو ایک ہی نمبر پر رکھ رہی ہے ۔امیتابھ کے مطابق ان کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر روز بروز سرگرمیاں اور مداحوں سے رابطہ اورلنک بن رہاہے مگر ان کے فالورز کی تعداد جوں کی توں ہے جس میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا۔واضح ہوکہ اس سے قبل بھی امیتابھ کی شکایت پر ٹویٹرانتظامیہ کے افسران ان سے ملنے آئے اور ان کے مسئلے کو سلجھایاتھا۔