بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہونےوالے نئے ٹی وی شو کا پرومو جاری کردیاگیا۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان کے نئے ٹی وی شو' دس کا دم ' کے نئے سیزن3 کا پرومو جاری کیاگیاہے جس میں سلمان خان اپنے انداز میں نمایاں ہیں جس میں ان کے شو کا حصہ بننے والی لڑکی سے سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان اس سے قبل بھی دس کا دم کے دیگر سیزن کی میزبانی کرچکے ہیں۔ سلمان خان ٹی وی میزبانوں کی فہرست میں ٹاپ میزبان مانے جاتے ہیں۔سلمان ان دنوں فلم ریس تھری میں کام کررہے ہیں۔