Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ میں مقدمات کی فوری سماعت کیلئے رجسٹرار نامزد

نئی دہلی۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ میں مقدموں کی فوری سماعت کے لئے کی جانے والی فریاد ( منشننگ) کے اصول تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ اب منشننگ چیف جسٹس کے سامنےہونے کے بجائے رجسٹرارکے سامنے  کی جائے گی۔چیف جسٹس دیپک مشرا نے نئے مقدمات اور اپیلوں کی فوری سماعت کے لئے رجسٹرار (جوڈیشل ) کو نامزد کیا ہے۔  ایسے معاملات کی سماعت چیف جسٹس کی عدالت میں صبح کو ہوا کرتی تھی۔قبل ازیں جسٹس مشرا نے گزشتہ سال 20 ستمبر کو منشننگ کے عمل میں حصہ لینے سے سینئر وکلاء کو منع کردیا تھا۔ اس کے لئے صرف ایڈوکیٹ آن ریکارڈ (اےاوآر) کو اختیارحاصل تھا۔ سال رواں کے  آغاز سے جسٹس مشرا نے اب جونیئر وکلاء کو بھی منشننگ کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرارکیلئے سماعت میں کسی قسم کی دشواری لاحق ہونے کی صورت میں چیف جسٹس کا دروازہ کھلا رہے گا۔ چیف جسٹس ،سپریم کورٹ کے انتظامی امور کے سربراہ  ہونے کی وجہ سے منشننگ انہی کی عدالت میں پیش کی  جاتی رہی ہے اور سماعت شروع ہونے کے بعد 20 منٹ کا وقت مقرر ہوا کرتا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - -مودی ہند کے وزیر اعظم ہیں بی جے پی کے نہیں، راہول

شیئر: