Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی کے مشترکہ چیلنجوں کا سامنا ہے،خرم دستگیر

  اسلام آباد...وفاقی وزیردفاع خرم دستگیرنے دوشنبے میں تاجک وزیردفاع سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر خرم دستگیر نے کہاکہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک ہونے کی وجہ سے پاکستان اورتاجکستان دونوں کو سیکیورٹی کے مشترکہ چیلنجوں اور خطرات کاسامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تمام تنازعات کے پ±رامن حل پر یقین رکھتا ہے۔خطے میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے د یکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے گوادر سے کاشغر اورتاجکستان تک روابط اوراتحاد کے نئے اور منفرد مواقع فراہم ہوں گے۔وزیردفاع نے انسداد دہشت گردی کے امور سے متعلق اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔
مزید پڑھیں:پاک روس دوستی شراکت داری میں بدل رہی ہے،دفتر خارجہ

شیئر: