امسال جائداد مارکیٹ کو 113ارب ریال کا خسارہ
ریاض .... 2018ءکے پہلے 4ماہ کے دوران سعودی عرب کی غیر منقولہ جائدادوں کی مارکیٹ کو 113ارب ریال کا خسارہ ہوا۔ 2014ءکے دوران غیر منقولہ جائدادوں کی مارکیٹ نکتہ عروج کو پہنچی ہوئی تھی۔ اسکے مقابلے میں امسال ریکارڈ خسارہ منظرعام پر آیا ہے۔ اپریل 2018ءکے آخر میں ہونے والے سودوں میں 30فیصد خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔