Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوئس بینک نے 7ملازمین کو نکال کر 5روبوٹس بھرتی کرلئے

سینٹ گیلن، سوئٹزرلینڈ.....  ایک عرصے سے یہ بات سننے میں آرہی تھی کہ روبوٹ ٹیکنالوجی جس تیزی سے ترقی کررہی ہے اسکا انجام عام توقعات سے بھی کہیں زیادہ خراب ہوسکتا ہے اور دنیا کے لاکھوں کروڑوں افراد ان روبوٹس کی وجہ سے بے روزگار ہوسکتے ہیں۔اب سوئٹزرلینڈ کے بینک ایس جی کے بی نے اسی مفروضے کو آزمانے کیلئے  اپنے 7ملازمین کو فارغ کردیا اور انکی جگہ 5روبوٹس کو ’’ملازم‘‘ رکھ لیا۔ یہ سب کچھ ایک تجرباتی پائلٹ پروجیکٹ کے سلسلے میں ہوا ہے۔ جس سے دوسرے ملازمین میں بھی بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ 13برسو ں میں تقریباً 80کروڑ ملازمین کی جگہ مشینیں کام کرنے لگیں گی۔ جس بینک نے یہ تجرباتی پروجیکٹ شروع کیا ہے اسکا کہناہے کہ ہمارے تجربے سے دوسرے ملازمین  کا پریشان ہونا قدرتی بات ہے لیکن انہیں یقین ہونا چاہئے کہ ہمارا تجربہ انکی پریشانی کا سبب نہیں بنے گا کیونکہ اب عام ملازمین کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے شعبے میں کھپایا جائیگا۔ بینک انتظامیہ کا کہناہے کہ متعدد حوالوں سے یہ مشینیں انسان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گی۔ یہ بغیر وقفے کے 24گھنٹے کام کے قابل ہونگی اور انکی کارکردگی زیادہ موثر اور مفید رہیگی تعطیلات کا مسئلہ بھی انکے ساتھ  نہیں ہوگا اور یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جن سے بینکوں کا اضافی خر چ بڑی حد تک بچ جائیگا۔ اس سے قبل دوسرے دو بینکوں نے ایک مختلف قسم کا آئی ٹی سسٹم روشناس کرایا تھا اور دونوں ہی اپنے کام میں اچھے ثابت ہوئے۔ انکی کارکردگی دیکھ کر بھی ایس جی کے بی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بازوؤں کو ٹچ اسکرین کی شکل دینے والی اسمارٹ واچ

شیئر: