Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسلمان سے دوستی پر ہندو لڑکی کو پاگل خانے میں داخل کرادیاگیا

    حیدرآباد- - - - - ریاست کیرالہ میں ایک ہندو لڑکی کا مسلمان سے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا۔  لڑکی کی ماں نے انتقامی طور پر لڑکی کو پاگل  قرار دیتے ہوئے  اسے دماغی امراض کے اسپتال میں بھرتی کرا دیا۔   ضلع ترسور سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ انجلی کی   مقامی مسلمان لڑکے سے  دوستی تھی۔ جب لڑکی کی ماں کو اس دوستی  کا علم ہوا تو  اسے کوچی کے اسپتال میں بھرتی کرا دیا۔   لڑکی نے  ایک وڈیو  جاری کی جس میں  اس کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکن اسے ہراساں کررہے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر    پولیس نےموقع پر پہنچ کر ماں کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہاتھ پاؤں باندھ کرپولنگ اسٹیشن لانے کی ہدایت
  

شیئر: