فلم کی کامیابی کا اداکارہ کی شادی سے تعلق نہیں،رانی
بالی وڈ کی مشہورو معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی اور ناکامی کا اداکاراﺅں کی ذاتی زندگی اور شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب فلمیں دیکھنے والے مداحوں کی سوچ تبدیل ہوگئی ہے، وہ اداکاراﺅں کی شادی، ان کے بچے ہونے یا نہ ہونے اور ان کی عمر کے بجائے فلم کے موضوع اور کہانی کو اہمیت دیتے ہیں۔