Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کو وارث مل گیا


لاہور:پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کو 3 سال بعد اپنا وارث مل گیا ۔بتایاگیا ہے کہ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیاگیا جس کے بعد سردار نوید حیدر 23 ووٹ لیکر صدر کے عہدے پر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل صدر کے امیدوار رانا اشرف نے 13 ووٹ حاصل کئے۔ سردار نوید نے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اپنی جیت پر اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس ذات نے 3 سال بعد بعد ایک بار پھر میری کامیابی کو یقینی بنایا۔انہوں نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان کا الیکشن کے انعقاد کروانے پر خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پنجاب کے 36 اضلاع میں ووٹ کاسٹ کئے گئے نومنتخب صدر سردار نوید حیدر نے مزید کہا کہ وہ کامیابی کے بعد پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی بہتری کیلئے کام کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا اور کوشش کرونگا کہ ایسوسی ایشن کی بہتری کیلئے ہر کام مشاورت سے کروں۔

شیئر: