Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15 ہزار یورپی نوجوانوں کےلئے ٹرین کا مفت سفر

برسلز..... موسم گرما میں 15ہزار یورپی نوجوانوں کو یورپ بھر میں ریل سے سفر کےلئے مفت ٹکٹ دیئے جائیں گے۔ منصوبے کا مقصد یورپ میں ثقافتی تبادلے کا فروغ اور ’عوامیت پسندی‘ کا مقابلہ کرنا ہے۔یورپی یونین نے حال ہی میں’ ’ڈسکور ی یو“ نام سے ایک منصوبہ اس امید کے ساتھ شروع کیا ہے کہ اسکے باعث یورپی ممالک کے درمیان سفر کو سہل بنا کر یورپی نوجوانوں میں انکے یورپی تشخص کو گہرا کیا جائے۔یورپ بھر میں ٹرین کے ذریعے مفت سفر کرنے کی اس اسکیم میں ایسے نوجوان یورپی شہری حصہ لے سکتے ہیں، جن کی عمر اس برس18 سال ہو جائےگی۔ یوں رواں برس اس منصوبے کیلئے30 ہزار یورپی نوجوان اہل ہونگے۔ ان میں سے15ہزار نوجوانوں کواِس برس موسم گرما میں30 دن تک 4مختلف یورپی ممالک میں سفر کرنے کےلئے مفت ٹکٹ فراہم کئے جائیں گے۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ اس منصوبے کے تحت صرف ٹرین کے سفر کا ٹکٹ مفت دیا جائے گا، نوجوانوں کو اپنے کھانے، رہنے اور دیگر اخراجات خود ادا کرنا ہونگے۔ ”ڈسکور ی یو“کے مطابق ان کی نظر میں مفت پاس دینے کا یہ قدم یورپی ثقافتی تشخص میں سرمایہ کاری ہے۔ اس طرح سے یورپی نوجوان ابتدائی عمر سے ہی یورپی اتحاد میں بسنے والے اپنے ہی جیسے دیگر نوجوانوں سے میل ملاپ کریں گے اور اپنے تجربات بانٹیں گے۔ یورپی منصوبہ سازوں کو توقع ہے کہ اس طرح یہ نوجوان یورپ میں آزادانہ سفر کی اہمیت سے بھی آگاہ ہو پائیں گے اور یوں یورپی یونین کی مخالف عوامیت پسند تحریکوں کا تدارک بھی ہو پائے گا۔
 

شیئر: