عسیر میں ہانکو الیون کے اعزاز میں عشائیہ
فراست اللہ آفریدی کی دعوت پر کھلاڑیوں کی شرکت
خمیس مشیط (جی ایس ایوب) - - - - ہانکو الیون کے کپتان اور معروف سماجی شخصیت فراست اللہ آفریدی نے اپنی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب میں پاکستان ویلفیئر فورم عسیر کے صدر فاروق بٹ ، مظفر اعوان ، جاوید ملک، رائو محمد اویس، احسن وحید اور پاکستان سے آئے ہوئے مہمان غلام فرید چشتی، قربان علی بٹ، روفی احمد اور دیگر نے شرکت کی اور ہانکو الیون کے کپتان فراست اللہ آفریدی کو مسلسل 2ٹورنامنٹس کی فتح پر مبارکباد دی ۔ تقریب کے میزبان نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔