Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز اور عمران اقتدار کے بھوکے ہیں،بلاول

منڈی بہاءالدین.. پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی منشور ہے اور نہ کوئی نظریہ ہے۔¾ صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔عمران خان اور نوازشریف سرمائے کی سیاست کرتے ہیں اور اقتدار کے بھوکے ہیں۔میری سیاست جمہوری اور وفاقی سیاست ہے ۔ الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔ الیکشن میں تاخیر عمران کی خواہش ہو سکتی ہے۔ہمیں نفرت کی سیاست ختم کرنا ہوگی ۔ منڈی بہاءالدین میں کارکنان سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان 2 ، 2 گھنٹے تقریریں کرتے ہیں ۔اس میں ایک بھی کام کی بات نہیں ہوتی۔ انہوں نے خیبرپختون خوا میں غربت ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں دیا اور نہ دے سکتے ہیں۔ وہ کوئی اسپتال یا یونیورسٹی ہی بتا دیں جو انہوں نے 5 سال میں بنائی ہو۔بلاول نے کہاکہ عمران خان بھی نوازشریف کا ہی تسلسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیروں کو زیادہ امیر بنانے سے ملک خوشحال نہیں ہوتا۔ میاں صاحب خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں۔ ان کی مدد ہو رہی ہو تو بھلائی مخلوق اور مدد نہ ہورہی ہو تو خلائی مخلوق کہتے ہیں۔بلاول نے کہا کہ جس نے میرا ساتھ دینا ہے وہ میرے ساتھ چلے اور جس نے میرا ساتھ چھوڑنا ہے وہ چلاجائے۔ میں نے بتیاں بجھا دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا آپ سے نظریے کا رشتہ ہے جو نظریہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا تھا وہی میرا نظریہ ہے۔بلاول نے کہاکہ الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہو سکتا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف راکٹ پکڑیں اور خلائی مخلوق سے مقابلہ کریں،بلاول

شیئر: