کرناٹک میں برسراقتدارآکر لوٹی ہوئی رقم برآمد کرینگے، وزیر اعلیٰ یوپی
حیدرآباد- - - - اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کےبرسراقتدارآنے پر عوام کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے عوامی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کی جائیگی۔انہوں نے گزشتہ روزکرناٹک میں پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب بھی ملک میں کسی قسم کا بحران پیداہواتو راہول گاندھی اٹلی بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ سدارامیا کو صرف رقم نظر آتی ہے اور راہول کو اٹلی۔یوگی نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار سنبھالتے ہی ایک سال کے اندر 86لاکھ کسانوں کے قرضہ جات یوپی میں معاف کردیئے گئے۔ان کی حکومت نے ریاست کو کرپشن سے پاک کرکے کسانوں میں امدادی فنڈ کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا ۔