Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلوں کی پاکیزگی کےلئے اپنی روز مرہ کی مشغولیات خالصتاً للہ کرے

بزمِ طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام تقریب استقبال ضیوف الرحمن سے علماءکا خطاب 
جدہ ( امین انصاری ) بزمِ طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کی جانب سے صدر بزم مولانا حافظ و قاری محمد نظام الدین غوری کی زیر صدارت تقریب استقبالِ ضیوف الرحمن کاانعقاد عمل میں آیا ۔ مولاناڈاکٹر سید شاہ سلطان محی الدین سابق پرنسپل میسکو جونئیر کالج اور مولانا ڈاکٹر محمد عماد الدین چیئرمین بورڈ آف اسٹڈیز فیکلٹی آف اورینٹل عثمانیہ یونیورسٹی نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ حافظ وقاری محمد نورکی قرات اور سید صابر حسین صابری کی نعت شریف سے جلسہ کاآغاز ہوا ۔ مولانا حافظ وقاری سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری اور مولانا حافظ وقاری محمد حیدر علی خان نے بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کی ۔ مولانا حافظ وقاری محمد عبدالسلام عزیز انواری صدیقی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ڈاکٹر سید شاہ سلطان محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقویٰ اختیار کرنے سے قربِ خداوندی حاصل ہوتا ہے اور تقویٰ حاصل کرنے کے لئے نیک لوگوں کی صحبت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تقویٰ صرف نماز پڑھنا ‘ روزہ رکھنا حج کرنا نہیں ہے‘ بلکہ اللہ سے ڈرتے ہوئے برے کاموں سے بچنا اور نیک عمل کرنا ہے ۔مولانا ڈاکٹر محمد عماد الدین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے پاس سب سے زیادہ عزت والا وہی ہوگا جوسب سے زیادہ متقی ہوگا ۔اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کی تعظیم سے بھی تقویٰ حاصل ہوتا ہے ۔ دِلوں کی پاکیزگی کے لئے انسان کو چاہئے کہ اپنی روز مرہ کی مشغولیات خالصتاً للہ کرے ۔ اس موقع پر مہمانوں کی خدمت میں عبایہ ‘ رومال اور سپاس نامہ پیش کیا گیا ۔ تقریب میں میر محمد علی ‘ سید احتشام علی ‘ محمد افسر علی موجود تھے جبکہ محمد مبین صابری ‘ محمد عاصم ادریس صابری وغیرہ نے انتظامات میں حصہ لیا ۔
 

شیئر: