آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر ڈال کر 16لا کھ روپے لوٹ لئے
جے پور۔۔۔۔راجستھان کے ضلع چور و کے علاقے بیداس میں 2موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے راہگیر کی آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر ڈال دیا جس سے وہ خود کو سنبھالنے سے قاصر رہا اسی دوران لٹیرے اس کے قبضے سے 16لاکھ روپے سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق مہندر کمار شرما اپنی بائک سے دکانداروں سے وصول کی ہوئی رقم بیگ میں رکھ کر پٹرول پمپ پر بائک میں تیل بھروانے جارہا تھا اسی دوران نقاب پوش بدمعاشوں نے نوجوان کی آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر ڈال دیا اور اس کی موٹر سائیکل پر لٹکتا ہوا رقم کا تھیلا لیکر فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرکے لٹیروں کی شناخت کے بعد گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔