Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں 40ملین معتمرین کیلئے ٹرانسپورٹ منصوبہ

مکہ مکرمہ .... رمضان المبارک کے دوران پانچوں فرض نمازوں میں شرکت کے خواہشمند معتمرین کو حرم شریف لانے لیجانے کیلئے اسپیشل پروگرام تیار کرلیا گیا۔ 40ملین معتمرین کو حرم شریف لایا لیجایا جائیگا۔ یہ فیصلہ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی زیرصدارت اجلاس میں مرکزی حج کمیٹی نے کیا۔ اس انتظام کے تحت حرم شریف کیلئے شٹل سروس ہوگی۔ 2ہزار بسیں چلائی جائیں گی۔ 2.5ملین گاڑیوں کی پارکنگ کا انتظام ہوگا۔ پیدل چلنے والوں کیلئے سایہ دار گزر گاہیں مختص ہونگی۔
 

شیئر: