”ریس تھری“ میں سلمان کے 45 لباس
بالی وڈ فلم ’ریس تھری میں پہلی بار سلمان خان مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔یہ پہلا موقع ہے کہ سلمان خان اس کامیاب فلم سیریز کا حصہ بنے ہیں۔ سلمان خان اس فلم کے دوران ہر بدلتے منظر میں 45 مختلف لباسوں میں نظر آئیں گے۔فلم میںسلمان خان نے بالی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی جگہ لی ہے جو پہلی دونوں فلموں میں مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔واضح رہے کہ ریس تھری کی ہدایات ریمو ڈی سوزا دیں گے، جو اس سے قبل سلمان خان کی متعدد فلموں کی ہدایات دے چکے ہیں۔ریس سیریز میں جیکولین فرنانڈس دوسری جب کہ سلمان خان پہلی مرتبہ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔یہ فلم رواں برس عیدالفطر کے موقع پر 15 جون کو ریلیز ہوگی ۔