Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# چیئرمین نیب

اسٹیٹ بینک کی طرف سے ایک مرتبہ پھر عالمی بینک کی رپورٹ کو مسترد کرنے اور اسی رپورٹ کی بناءپرسابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی تحقیقات پر مسلم لیگیوں نے طوفان کھڑا کردیا ہے۔ نیب نے سابق وزیراعظم اور دیگر کےخلاف 4.9بلین ڈالر کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے ہند بھیجنے کا الزام لگایا تھا۔
دیا ملک ٹویٹ کرتی ہیں: ایک پاکستانی کی حیثیت سے ہمارے لئے یہ بات پریشان کن ہے کہ ایک قومی ادارے کا سربراہ اتنا غیر ذمہ دار ہے۔
ذیشان ملک کہتے ہیں: ایک جعلی خبر پر تحقیقات کا حکم باعث شرم ہے۔ 
اسد تنویر کہتے ہیں کہ چیئرمین نیب کو فوری استعفیٰ دیدینا چاہئے
سامی سنی لکھتے ہیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیب کے ڈائریکٹر کے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے۔
عثمان مغل لکھتے ہیں: عالمی بینک جس نے یہ رپورٹ پیش کی تھی، وضاحت کردی ہے کہ اس رپورٹ میں کسی انفرادی شخص کا ذکر تک نہیں۔ رپورٹ میں کہیں بھی منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں۔
جاوید لطیف نے ٹویٹ کیا: اسٹیٹ بینک کے بعد عالمی بینک نے بھی منی لانڈرنگ کی تردید کردی ہے۔
عمر بھٹی ٹویٹ کرتے ہیں: مسلم لیگ (ن) کو اس الزام کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرنی چاہئے۔
سید عاصم ٹویٹ کرتے ہیں: اب نیب کا اخلاقی جوازختم ہوچکا۔چیئرمین نیب کو استعفیٰ دیدینا چاہئے۔
واجد کہتے ہیں: اتنی شرمندگی کے بعد چیئرمین نیب کو اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے۔
وسیم عباسی کہتے ہیں: عالمی بینک کی وضاحت کے بعد اب نیب کے چیئرمین کیا کہیں گے؟
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں