Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرا العقیق وادی میں 80سالہ کی نعش

باحہ .... باحہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ اسے کرا العقیق وادی میں ایک 80سالہ شہری کی نعش ملی ہے۔ موت طبعی تھی۔ قتل کے حوالے سے شکوک و شبہات غلط ہیں۔ پولیس ترجمان کرنل سعد صالح طراد نے بتایا کہ مقامی شہری نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسکا ایک 80سالہ رشتہ دار گھر سے باہر گیا تھا واپس نہیں آیا۔ تلاش پر پتہ چلا کہ وہ اپنے گھر سے تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر دور ایک وادی میں چلا گیا تھا جہاں حرکت قلب بند ہونے سے اچانک اسکی موت واقع ہوگئی۔ اسکی نعش العقیق جنرل اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادی گئی۔
 
 

شیئر: