Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیلولہ ذہنی اور جسمانی تھکن دور کرنے کے لیے ضروری ہے

دوپہر کو کچھ دیر کے لیے سونا یا قیلولہ کرنا  ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ لیڈز یونیورسٹی کی  ایک تحقیق کے مطابق   20 منٹ کا قیلولہ  ذہنی تھکن دور کرنے  اور افراد کی  مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں  میں اضافہ کرنے کا سبب بنتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ دوپہر کو کچھ دیر کی نیند ذیابیطس، امراض قلب اور ڈپریشن جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی کم کرتی ہے  . خاص طور پر  وہ افراد جو رات کو نیند پوری نہیں کرتے ان  ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے قیلولہ   اشد ضروری ہو جاتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق اگر آپ  رات کو چھ سے سات گھنٹے کی نیند نہیں لے پاتے تو دوپہر کو بیس منٹ تک کی نیند کارکردگی میں نمایاں مثبت فرق کا باعث بن سکتی ہے۔ محققین کا کہنا  ہے کہ دوپہر دو سے چار بجے کے دوران صرف بیس منٹ  کا آرام  تھکن ، ڈپریشن ، ذہنی الجھنوں ، بے چینی اور چڑچڑا پن دور کرنے میں  مدد دے سکتا ہے  ۔ امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ  دوپہر کو کچھ دیر تک سونا صحت کے لیے  فائدہ مند ہے  مگر اس کادورانیہ طویل ہونا مختلف  امراض کا باعث بن سکتا ہے۔ اس  تحقیق کے دوران 3 لاکھ سے زائد افراد کا جائزہ لے کر یہ نتیجہ نکالا گیا جو افراد دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ دوپہر کی نیند لینے کے عادی ہوتے ہیں ان میں تھکاوٹ کا احساس بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جس کے باعث ذیابیطس کے خطرے میں پچاس  فیصد تک اضافہ ہو  جاتا ہے۔
 

شیئر: