50کروڑ کا تاوان طلب کرنیوالا گرفتار
نئی دہلی۔۔۔۔دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے سابق کونسلر کے بیٹے کو اغوا کرکے 50کروڑ روپے کا تاوان طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کا نام منجیت ڈباس بتایا جارہا ہے۔ اس کی گرفتاری پر پولیس کمشنر کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام مقرر تھا تھا۔اغواکاروں نے کچھ رقم لینے کے بعد مغوی کو رہا کردیا تھا تاہم باقی رقم کی وصولی کیلئے دھمکی دی جانے لگی۔سابق کونسلر نے اس کی شکایت کرائم برانچ میں درج کرادی تھی۔پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر جھجر علاقے سے ارشو شوقین کو گرفتار کیا جس پر 50ہزار کا انعام رکھا گیا تھا۔اسی دوران اس کے دیگر ساتھی بھی وہاں پہنچے ۔ پولیس کو موقع پر موجود دیکھ کر منجیت ڈباس اور بھگت نے فائرنگ شروع کردی ۔پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد اہم ملزم سمیت نصف درجن بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔