کرناٹک اسمبلی کیلئے پولنگ کا آغاز
بنگلور....کرناٹک اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ کا ہفتہ کی صبح آغاز ہوگیا۔ 11بجے تک کل 222حلقوں میں 24فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ 2013 ءکے مقابلے میں اس وقت ووٹنگ کا رجحان خوشگوار ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیئر سٹیزنز اور معذوروں کو پولنگ اسٹیشن لانے کیلئے ٹرانسپورٹ کا خصوصی انتظام کیا ہے۔ مختلف پولنگ بوتھ پر 410وہیل چیئرز کا بھی انتظام ہے۔ دکشنا کناڈا میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا بھی ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ایک پولنگ بوتھ پر ایک ووٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ یہ واقعہ اسی ضلع میں پیش آیا۔بناتی میں 137پولنگ بوتھس پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خراب ہونے کے باعث پولنگ 2گھنٹے تک معطل رہی۔ ایک اور پولنگ بوتھ پر مشین خراب ہوگئی اور یوں ووٹنگ روک دی گئی۔ کئی علاقوں سے ان مشینوں کے خراب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ بنگالورو میں گووند ارجنا گر کے حلقے میں سب سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی © صبح 9بجے تک 30فیصد ووٹ ڈالے جاچکے تھے۔ مجموعی طور پر ٹرن آﺅٹ11فیصد رہا۔ وزیراعظم مودی نے ووٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ کاسٹ کریں۔