Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

27ہزار طلباءپنجابی مضمون میں فیل

چندی گڑھ .... پنجاب اسکول ایجوکیشن بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں 27ہزار سے زیادہ طلباءدسویں کلاس کے پنجابی زبان کے امتحان میں فیل ہوگئے۔ نتائج کے اعلان سے چند دن قبل ہی پنجاب یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے الزام لگایا تھا کہ حکام اپنے فرائض درست طریقے سے انجام نہیں دے رہے۔ پنجابی زبان کے فروغ کیلئے جو فنڈ مختص کیا گیا ہے وہ بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان کو کسی قسم کی سہولت نہیں دی جارہی جبکہ چین ، جاپان اور جرمنی میں مادری زبان میں تعلیم دی جاتی ہے۔
 

شیئر: