مکہ مکرمہ میں صحت عامہ کا خصوصی پروگرام
ریاض...وزیر بلدیات و دیہی امور انجینیئز عبداللطیف آل الشیخ نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ،جدہ اور طائف کی میونسپلٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمرہ و حج موسم کے دوران مقدس مقامات کی شاہراہوں ، مشاعر مقدسہ ، مکہ اورمدینہ میں ماحولیاتی صحت کو مطلوب جملہ خدمات احسن شکل میں فراہم کریں۔ مچھر، مکھی اور امراض کی منتقلی کے باعث تمام امور کی نشاندہی کرکے فوری حل کریں۔ معتمرین اور حجاج کی آمد سے قبل ہی مچھر مارادویہ کا چھڑکاﺅ اچھی طرح سے کرادیا جائے۔ ایسے تمام مقامات کی نشاندہی کرلی جائے جہاں جہاں مکھی مچھر کثیر تعداد میں پیدا اور جمع ہورہے ہوں۔