قطر دہشتگرد تنظیموں کی مدد بند کرے، امریکہ
واشنگٹن ...ٹرمپ انتظامیہ نے قطر سے کہا ہے کہ وہ ایران نواز ملیشیاﺅں کی فنڈنگ بند کردے۔ مشرق وسطیٰ میں دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ قطری ریاست کے لین دین کے حقائق سامنے آجانے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے قطر سے مذکورہ مطالبہ کیا۔ امریکہ کے سیکیورٹی عہدیدارو ںنے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ قطر ایران کی حمایت یافتہ کئی ملیشیاﺅں سے جڑا ہوا ہے۔ امریکہ ان ملیشیاﺅں کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کئے ہوئے ہے۔ سنڈے ٹیلیگراف نے ای میل شائع کرکے واضح کیا ہے کہ قطری حکومت کے ارکان ایرانی پاسداران انقلا ب کی نمایاں شخصیات قاسم سلیمانی اور حسن نصر اللہ سے دوستانہ روابط قائم کئے ہوئے ہیں۔