Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں گردو غبار کا طوفان

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی اور اس کے مضافات میں آنیوالے گردو غبار کے طوفان کے باعث اندھیرا چھاگیا ۔دہلی ، گروگرام اور نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہوجانے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ اترپردیش کے تقریباً تمام اضلاع میں کہیں ہلکی آندھی اور کہیں زبردست گردو غبارکے طوفان کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی ایجنسی اسکائمٹ نے واضح کیا تھا کہ شام تک دہلی اور اس کے مضافات میں طوفانِ گردو با د کے بعد بارش ہوگی ۔ ریاست اتر پردیش کے مختلف مقامات پر تیزہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کے علاوہ ژالہ باری بھی ہوگی اور طوفان بادوباراں اورگردو غبار کا سلسلہ آئندہ  3دنوں تک جاری رہے گا۔واضح ہوکہ گزشتہ دنوں ریاست کے مختلف اضلاع میں آنیوالے طوفان بادوباراں سے 18لوگوں کی موت جبکہ 27زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل بھی تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث علی گڑھ، ایٹہ، فیروزآباد اور ہاتھرس میں ایک ، ایک جبکہ متھرا میں 3، اٹاوہ میں 4،آگرہ میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔آندھی نے سب سے زیادہ اٹاوہ میں تباہی مچائی جہاں 4افراد کی موت واقع ہوئی اور ریاست کے متعدد اسکول بند کردیئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -اورنگ آبادمیں فرقہ وارانہ فساد،2ہلاک،صورتحال کشیدہ

شیئر: