Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فائرنگ سے 37فلسطینی جاں بحق، 1700زخمی

 
غزہ: غزہ پر اسرائیلی فائرنگ سے 37فلسطینی جاں بحق ہوگئے جبکہ 1700سے زیادہ شہری زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب پر احتجاج کرنے والے سیکڑوں فلسطینیوں پر اسرائیل نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فلسطینی ادارہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ اور اسرائیلی سرحدی پٹی پر اسرائیلی فائرنگ سے دسیوں فلسطینی شہید ہوئے۔بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھولنے پر احتجاجی مظاہرے گزشتہ6ہفتوں سے جاری ہیں۔

شیئر: