Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی نے جعلی دستاویزات پیش کیں،واجد ضیا

اسلام آباد...پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن، حسین اوربیٹی مریم نوازنے دوران تفتیش جے آئی ٹی کوجعلی دستاویزات پیش کیں ۔گلف اسٹیل مل سے حاصل شدہ رقم کبھی قطراوربرطانیہ نہیں پہنچی۔ پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز کی سماعت کی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ حسین نوازنے جے آئی ٹی کو بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات میں قائم گلف اسٹیل مل کی مشینری 50 سے 60 ٹرکوں میں جدہ منتقل کی گئی۔ اس مشینری سے العزیزیہ اسٹیل قائم کی گئی۔گلف اسٹیل مل کی فروخت سے متعلق شریف خاندان کے دعوے کی تصدیق کے لئے جے آئی ٹی نے متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام کو خط لکھا۔ یو اے ای نے گلف اسٹیل ملز کے 25 فیصد شیئرزکی فروخت کا دعویٰ غلط قراردیا۔ اس کے علاوہ مل کی فروخت سے 12 ملین درہم کی ٹرانزیکشن کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔ 1980 کے معاہدے کی نوٹرائزیشن کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔ سینٹرل بینک آف دبئی میں بھی ا ھلی اسٹیل کی طرف سے طارق شفیع کو 12 ملین درہم کی ادائیگی کا ریکارڈ نہیں۔ یو اے ای نے بتایا 2001 اور2002 میں ٹرکوں کے ذریعے دبئی سے جدہ کوئی اسکریپ مشینری نہیں بھجوائی گئی۔جے آئی ٹی کے سربراہ کے مطابق 87-1986 میں نوازشریف کے کزن طارق شفیع نے نیا بینک اکاونٹ کھول کرمزید قرضہ لیا۔ 1986 میں نئے بینک اکاونٹ کھولنے سے ظاہرہوتا ہے کہ تمام واجبات سیٹلڈ ہوئے، یو اے ای نے طارق شفیع کے ڈیفالٹ ہونے کے متعلق سزا کا حکم نامہ بھجوایا۔
مزید پڑھیں:جاتی امرا تک سڑک کی تعمیر،نواز شریف کی نیب میں طلبی

شیئر: