واشنگٹن..... امریکہ کی شہرہ آفاق ہارورڈ یونیورسٹی نے اعضاءکے عطیہ کے سلسلے میں سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ عبدالرحمان السعدی کے فتوے پر عمل کیا۔ ان کی 96 تصنیفات کا اجراء عمل میں آیا۔ ان میں سے 30 کتابیں پہلی بار شائع کی جارہی ہیں۔ صفحات کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے زائد ہے۔ یہ ساری کتابیں انٹر نیٹ پر مہیا ہونگی۔ ہارورڈ یونیورسٹی نے دماغی موت اور اعضاءکے عطیہ پر ایک طبی کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں شیخ عبدالرحمن السعدی کے اس فتوے کو موضوع بحث بنایا گیا جس میں انہوں نے اعضاءکی پیوند کاری کیلئے عطیے کے جواز کا فتویٰ دیا تھا۔ ان کی کتابیں انگریزی، فرانسیسی، روسی، ترکی اور انڈونیشی زبانوں میں ترجمہ ہوچکی ہیں۔