Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سعود سے سفیر پاکستان کی ملاقات

 مدینہ منورہ .... سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے مدینہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود الفیصل سے مدینہ منورہ میں ملاقات کی۔پاکستانی سفیر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی گورنرمدینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل مدت سے قائم تاریخی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی گورنر نے پاکستانیوں کی مدینہ شہر کے ساتھ مذہبی اور جذباتی محبت کی تعریف کی۔دونوں نے اس سال کے عمرہ اور حج کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سفیر نے پاکستانی عمرہ زائرین اور حجاج کرام کو مدینہ میں سہولیات فراہم کرنے پر ڈپٹی گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ سعود نے سفیر کو عمرہ اور حاجیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا. مدینہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور مدینہ میں پاکستانیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات میں قونصل جنرل شہریار اکبر خان، ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو اور نائب قونصل محمد عاطف بھی موجود تھے۔
 

شیئر: