نواز شریف کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور
کراچی ...سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد مشترکہ طور پر حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد پر پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ فنکشنل، تحریک انصاف اور پی ایس پی ارکان نے دستخط کئے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ نواز شریف کا بیان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑنے والوں کی قربانیوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔نواز شریف نے آئین پاکستان کے ساتھ حلف کی خلاف ورزی کی۔ نواز شریف کا غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی سلامتی و خودمختاری پر کاری ضرب ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا پورا ایوان نواز شریف کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔ نواز شریف اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔ دریں اثناءترتحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں بھی قرار داد جمع کرائی ہے۔