Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضلع چکوال میں سردار گروپ ن لیگ سے علیحدہ

چکوال...ضلع چکوال کی سب سے بڑی سیاسی قوت سردار گروپ نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار گروپ کے سربراہ سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس نے کہا کہ نواز شریف کے ملک دشمن بیان اور انٹر ویو کے بعد ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میرا ضمیر مسلم لیگ ن کیساتھ بیٹھنا گوارانہیں کرتا۔ مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا فیصلہ اپنے ساتھیوں کی مشاورت کے بغیر کیا کیونکہ عام انتخابات کا بگل بجنے والا ہے۔ مسلم لیگ ن میں رہ کر عوام کا سامنا کرنے کی میرے پاس سکت ہے اور نہ حوصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال شہیدوں اور غازیوں کا ضلع ہے۔ مادر وطن کے دفاع میں یہاں کے ہزاروں شہیدوں نے اپنا خون دیا ہے۔ نواز شریف کا بیان ان شہیدوں کے خون کیساتھ غداری ہے۔ سردار غلام عباس نے مزید کہا کہ ہم اب آزاد حیثیت میں آنے والے الیکشن میں میدان میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات بھی آزاد حیثیت میں لڑے۔ بلدیاتی اداروں میں ہمارے ساتھیوں کی پوزیشن اب آزاد حیثیت میں ہوگی۔ 
مزید پڑھیں:ن لیگ کے رہنما پارٹی چھوڑ دیں،شجاعت کا مشورہ

شیئر: