Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل سعودی ریفری المرداسی سے پوچھ گچھ

ریاض.... اخباری رپورٹوں نے بین الاقوامی ریفری فہد المرداسی کے تنازع سے متعلق نئی معلومات شائع کی ہیں۔ المرداسی کو خادم حرمین شریفین فٹبال کپ کے فائنل میچ میںریفری کی ذمہ داری سے ہٹا دیا گیاتھا۔ پہلے سے طے تھا کہ المرداسی فائنل میچ میں ریفری کا فریضہ انجام دینگے مگر بعد میں انہیں اس سے سبکدوش کردیا گیا اور محکمہ جاتی تفتیش ان سے شروع کردی گئی۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ سعودی اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ سے ایک بڑے فٹبال کلب کے سابق سربراہ نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے مطلع کیا کہ المرداسی نے پہلی بار نہیں بلکہ اس سے قبل بھی 3خلاف ورزیاں کررکھی ہیں اور وہ اپنے اس دعوے کو ثابت کرنے کیلئے کہیں بھی گواہی دینے کیلئے تیار ہیں۔ اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ نے ھجر اور الطائی فٹبال ٹیموں کے میچ کی تفصیلات اور واقعات کا گہرائی ، گیرائی کے ساتھ فوری جائزہ لینے کا حکم جاری کردیا۔ کھیلوں کی دنیا کے واقف کاروں کا کہناہے کہ ریفری نے کئی پرانے واقعات کو تسلیم کرلیا ہے ۔ اس کاخطرہ ہے کہ انکی وجہ سے کئی دیگر فریقوں کی بھی چھٹی نہ ہوجائے۔ ریفری مرداسی کا مسئلہ بڑے بین الاقوامی اخبارات کی دلچسپی کا موضوع بن چکا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ آئندہ ورلڈ فٹبال کپ میں ریفری کے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔
 

شیئر: