امارات کی ریاست راس الخیمہ حکومت کا اساتذہ کے لیے منفرد اقدام
درخواست کے عمل کو انتہائی سادہ اور آسان ڈیزائن کیا گیا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ڈیپارٹمنٹ آف نالج (آر اے کے ڈی او کے) نے ایک گولڈن ویزا پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد راس الخیمہ کے نجی سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کو اس جانب راغب کرنا ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق یہ پروگرام پیشہ ور افراد کے لیے جو ایک طے شدہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔ یہ لوگ متحدہ عرب امارات میں طویل مدتی رہائش حاصل کرکے یہاں رہ سکتے ہیں۔
گولڈن ویزا راس الخیمہ میں سکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ اور تعلیمی شعبے میں غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
راس الخیمہ میں ڈیپارٹمنٹ آف نالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ڈاکٹر عبدالرحمن النقبی نے کہا کہ ’یہ پروگرام ایمریٹ آف راس الخیمہ میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں اساتذہ کے اہم کردار کا اعتراف ہے اس اقدام کے ذریعے ہم اساتـذہ کی گرانقدر خدمات پر اپنی تعریف کا اظہار کرتے ہیں جو ہمارے وژن کے مطابق ہے۔ اس کے علاوہ عالمی معیار کے تعلیمی نظام کو تیار کرنے کے لیے ہم ایک سیکھنے کا ماحول تیار کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں جو ہمارے ٹیلنٹ کو آگے بڑھانے اور تعلیمی خدمات کو بڑھا؟ئے گا اور ہمارے طلبہ کی مسلسل کامیابی کو یقینی بنانے میں معاون ہوگا‘۔
النقبی نے کہا کہ ’گولڈن ویزا کے تحت سکول کے پرنسپل، ان کے نائب، سکول کے ڈائریکٹرز، اساتذہ اور راس الخیمہ کے سرکاری اور نجی سکولوں میں ملازم تمام اہل اساتذہ شامل ہیں‘۔
راس الخیمہ نالج ڈیپارٹمنٹ نے گولڈن ویزا کے درخواست کے عمل کو انتہائی سادہ اور آسان ڈیزائن کیا ہے۔
مزید معلومات کے لیے راس الخیمہ ایجوکیٹرز گولڈن ویزا پر جاکر اہل اساتذہ سکول میں ان کی تقرری کا لیٹر، تعلیمی قابلیت کا ثبوت، امارات میں رہائش اور ملازمت کی دستاویزات اور سکول کی کارکردگی بہتر بنانے میں ان کے تعاون کے ثبوت کے لیٹرز اٹیچ کرنا ہوں گے ۔
دستاویزات کو مکمل کرنے کے بعد نالج ڈیپارٹمنٹ درخواست کا جائزہ لے گا اور پھر اہل افراد کے گولڈن ویزا پروسیسنگ کے لیے فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کے پاس بھیجے گا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں