Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنچکولہ پرتشدد واقعات کے ملزمان کی گرفتاری پر 5لاکھ کا انعام

پنچکولہ ۔۔۔۔ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گورمیت سنگھ کوعدالت کی جانب سے مجرم قراردیئے جانے کے بعد پنچکولہ میں پرتشدد ہنگامہ برپا ہوگیا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ فساد بھڑکانے میں اہم کردار ادا کرنے والے 7مفرورملزمان کے نام ایس آئی ٹی کے سامنے پیش کئے گئے۔ پولیس نے ساتوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔ اس میں شری گنگا نگر راجستھان کے رہنے والے نوین پر 50ہزار،بھٹنڈا کے اقبال سنگھ پر 50ہزار ، ملوٹ کے پھول کمار پر ایک لاکھ روپے،سنگرور کے امریک سنگھ پر ایک لاکھ روپے ، سنگرور کے جسبیر سنگھ پر 50ہزار، ڈیرہ کے نزدیک رہنے والے ابھیجیت سنگھ پر ایک لاکھ روپے اور گلاب سنگھ پر 50ہزار روپے کا انعام رکھا ہے۔پولیس نے کہا کہ ملزمان کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنیوالوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -بیوی بنانے کا تجربہ مہنگا پڑا

شیئر: