بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے اپنی دوسری مراٹھی فلم بنانے کا اعلان کردیاہے۔وہ ' پانی' کے عنوان سے یہ فلم بنائیں گی جس میں پانی جیسے حساس نوعیت کے مسئلے کی نشاندہی کی جائے گی۔سوشل میڈیا پر فلم ' پانی' کا پوسٹر بھی جاری کردیاگیاہے اس سے قبل پرینکا نے' وینٹی لیٹر' نامی پہلی مراٹھی فلم پروڈیوس کی تھی ۔اس فلم نے 3 بڑے ایوارڈ حاصل کئے تھے ۔یہ فلم آسکر فلموں کی نامزدگیوں میں بھی شامل رہی ۔