رمضان میں حفظ قرآن کے 3عالمی مقابلے
ریاض...رمضان المبارک کے دوران حفظ قرآن کے 3بین الاقوامی مقابلے ہونگے۔ سعودی حفاظ بھی شرکت کرینگے۔ وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے متعلقہ ادارے نے حائل ریجن سے تحفیظ قرآن انجمن کے سلطان العازمی، مکہ مکرمہ سے احمد بیطار کا نام ترکی کے بین الاقوامی حفظ قرآن مقابلے کیلئے تجویز کیا ہے۔ یہ مقابلہ 5تا 15رمضان منعقد ہوگا جبکہ قرآن کریم کے دبئی بین الاقوامی مقابلے کےلئے سیف العلیانی کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ تیسرا مقابلہ براعظم افریقہ میں رمضان کے تیسرے عشرے میں ہوگا۔