Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری ملازمین کے اوقات کار

ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے دوران تمام وزارتوں ، محکمو ں اور سرکاری اداروں کے اوقات کار کا شاہی فرمان جاری کردیا۔ اس کے بموجب ڈیوٹی اوقات 5گھنٹے ہونگے۔ آغاز صبح 10 بجے سے ہوگا۔ ڈیوٹی کا سلسلہ 3بجے تک جاری رہیگا۔ عید ا لفطر کی تعطیلات 23رمضان 1439ھ جمعرات کی ڈیوٹی مکمل کرکے شروع ہوجائیںگی۔ 6شوال 1439ھ بدھ کو سرکاری ادارے کھلیں گے۔
 
 

شیئر: