Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#رمضان_کریم‎

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ٹویٹر صارفین ایک دوسرے کو اس با برکت مہینے کی مبارکباد دیتے اور دعاؤں کی درخواست کرتے نظر آئے۔ غیر مسلموں نے بھی مسلمانوں کے مقدس مہینے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صنم بلوچ نے ٹویٹ کیا : سب کو رمضان مبارک ہو۔ رمضان کا مہینہ اللہ تعالی کی رحمت سے شروع ہوتا ہے اور اس کی مغفرت سے ہوتا ہوا ہمیں جہنم سے نجات دلاتا ہے۔ مجھے اور تمام مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
حمزہ علی عباسی نے ٹویٹ کیا : رمضان میں اللہ تعالیٰ ہم سے تحمل ، ذاتی احتساب اور قربانی چاہتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس مبارک ماہ کے آخر تک ایک بہتر انسان بنا دے۔
فاطمہ ناصر نے کہا : میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتی ہوں۔ اللہ تعالی ہم سب کے روزوں اور نمازوں کو قبول کرے۔
زائرہ نے ٹویٹ کیا : اللہ تعالی ہم سب کو اپنے قریب لائے ، ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہمارے روزوں اور ہماری عبادات کو قبول کرے۔ میری خواہش ہے کہ آپ سب ک رمضان پر امن و خوشیوں سے بھرپور گزرے۔
ایتھر غازی کا کہنا ہے : رمضان زنگ لگے دلوں کو صاف کرنے کا مہینہ ہے۔
عشاء نے ٹویٹ کیا : دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی آمد مبارک ہو۔ مجھے امید ہے کہ یہ مہینہ ہم سب کی زندگیوں میں بہت ساری رحمتیں لائے گا۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنی دعاؤں میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو ضرور یاد رکھیں۔
شامہ خواطر نے کہا : اللہ تعالی آپ روزہ رکھنے اور تراوے کی ادائیگی میں ہماری مدد کریں اور ہمیں قرآن پاک کو شروع سے آخر تک پڑھنے کی توفیق دیں۔
عبدالوحید آفریدی نے ٹویٹ کیا : رمضان کے مہینے میں بھوکوں کو کھانا کھلائیں ، سحری اور افطاری کے وقت اپنے ہمسایوں کو یاد رکھیں ، زکوۃ ادا کریں ، قرآن کریم کی تلاوت کریں اور تراویح اور نوافل کا اہتمام کریں۔
عائشہ میمن نے کہا : رمضان کا چاند پاکستان میں بھی نظر آ چکا ہے۔ تمام پاکستانیوں اور مسلم امت کو اس با برکت مہینے کی مبارکباد۔
ندا مرزا نے ٹویٹ کیا : سب کو رمضان کی بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی ہم پر اپنی رحمتوں کی بارش کرے ۔ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
 

شیئر: