کولمبیا کے ایک کتے نے نئی مثال قائم کردی ۔ اس نے درخت کے سوکھے پتوں کواپنے لئے کرنسی بنالیا۔ کالے رنگ کے اس آوارہ کتے نے کھانے کے ایک اسٹال پر گاہکوں کو پیسے دےکر چیزیں خریدتے کیادیکھا ،پیسے نہ ہونے پر اس نے درخت کے سوکھے پتے دکاندار کو دے کر بسکٹ مانگے۔ دکاندار نے ایک بار بسکٹ دے دیئے تو کتے نے اسے معمول ہی بنالیا۔کتا پتے لاتا ہے اور بسکٹ خریدلیتاہے۔کتے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔